ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناریل اور سپاری کے کاشتکاروں کی مدد ؛مرکز سے نمائندگی کرنے سدرامیا کی میٹنگ میں اتفاق

ناریل اور سپاری کے کاشتکاروں کی مدد ؛مرکز سے نمائندگی کرنے سدرامیا کی میٹنگ میں اتفاق

Wed, 17 Aug 2016 12:07:23    S.O. News Service

بنگلورو16؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج سپاری اور ناریل کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے کے سلسلے میں بی جے پی اور دیگر رعیت لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اپنی ہوم آفس کرشنا میں وزیر اعلیٰ نے جو میٹنگ طلب کی تھی اس میں ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا ، مرکزی وزیر اننت کمار ، اپوزیشن لیڈران جگدیش شٹر، کے ایس ایشورپا اور دیگر رعیت لیڈران موجود تھے۔ میٹنگ میں طے کیاگیا کہ مشکلات کا شکار سپاری اور ناریل کے کاشتکاروں کی مدد کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر جدوجہد کریں گی، اور ان کے مفادات کی حفاظت کیلئے دونوں کی طرف سے جو بھی مدد درکار ہوگی وہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جلد ہی اس ضمن میں ریاست کے ایک وفد کی مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ سے ملاقات کابھی فیصلہ کیاگیا۔ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ سپاری اور ناریل کے کاشتکاروں کو قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے جو پریشانیاں لاحق ہیں میٹنگ میں تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی مرکزی وزیر زراعت اور مرکزی وزیر تجارت سے ملاقات کرکے کرناٹک کی طرف سے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیاجائے گا۔ ریاستی حکومت نے بھی کاشتکاروں کی مدد کیلئے مناسب اقدامات کا تیقن دیا ہے۔ یڈیورپا نے کہاکہ کل مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہونے جارہی ہے، اس مرحلے میں مرکزی وزیر اننت کمار سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ مرکزی وزراء سے اس مسئلے پر بات چیت کریں۔ اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہا کہ ناریل اور سپاری کے کاشتکاروں کے مفادات کی حفاظت کیلئے وزیراعلیٰ سدرامیا سے بی جے پی قائدین اور دیگر کسانوں نے اپیل کی ہے اور وزیر اعلیٰ نے بھی اس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ جلد ہی ریاست کی تمام سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مرکزپر دباؤ ڈالا جائے گا کہ کاشتکاروں کی مدد کیلئے مناسب قدم اٹھائے جائیں۔


Share: